دیپیکا پڈوکون نے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنا شروع کردی

دیپیکا پڈوکون نے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنا شروع کردی
 دیپیکا پڈوکون نے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنا شروع کردی

  

ممبئی(خصوصی رپورٹ )بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنا شروع کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی ”باجی راو¿ مستانی“ بنارہے ہیں، فلم میں ہیرو کا کردار رنویر سنگھ ادا کررہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون ان کی ہیروئن کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے ایک سپاہی کے گرد گھومتی ہے، اس لئے فلم میں دیپیکا کو بھی مہارت سے گھوڑے کی سواری اور تلوار چلاتے ہوئے دکھایا جائے گا۔دیپیکا نے فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے گھڑسواری اور تلوار بازی کے مناظر خود ہی عکسبند کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ بھرپور توجہ دے رہی ہیں، اس سلسلے میں خود دیپیکا کا کہنا ہے کہ انہیں تلوار بازی سیکھنے میں بڑی مشکل آ رہی ہے لیکن وہ اسے سیکھ کر رہیں گی۔

مزید : کلچر