شادی کے بعد بولڈفےشن شوٹس کی آفر ٹھکرادی، اداکارہ متیرا

شادی کے بعد بولڈفےشن شوٹس کی آفر ٹھکرادی، اداکارہ متیرا
 شادی کے بعد بولڈفےشن شوٹس کی آفر ٹھکرادی، اداکارہ متیرا

لاہو ر( خصوصی رپورٹ )معروف اداکارہ وماڈل متیرانے کہا ہے کہ ماں کی ذات بچوں کیلئے سایہ رحمت ہے اس کا بخوبی اندازہ مجھے ماں بننے کے بعد ہو ا اوروہ اپنے بچے کے بنا ایک پل بھی نہیں رہ سکتی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ متیرا نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے بڑا سپورٹ کیا ،اگر ان کا تعاون میرے ساتھ شامل نہ ہوتاتو میں کبھی کامیاب اداکارہ نہ بن سکتی ،آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت ،سچی لگن اور والدین کی دعاﺅں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا جیون ساتھی مجھے بڑا پیار کرتا ہے ہم ایک دوسرے پر بڑا اعتماد کرتے ہیں۔ماضی میں جس طرح کے بولڈ فیشن شوٹس کروائے تھے ،شادی کے بعد بہت آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اب شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں، مجھے اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی غلطیاں انسان ہی کرتے ہیں ، اب زیادہ توجہ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کی طر ف ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...