بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بالی وڈ خانز کے پیچھے پڑ گئیں

بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بالی وڈ خانز کے پیچھے پڑ گئیں

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیموں" ہندو مہا سبا اور درگا واہنی نے ان بالی وڈ کے ہندو مسلم شادی شدہ جوڑوں پر شدید تنقید کی ہے۔ شاہ رخ خان گوری سے، عامر خان کرن راو¿ سے، سیف علی خان کرینہ کپور سے شادی کے بندھن میں خوش باش زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انتہا پسندوں کا کہنا ہے بالی وڈ کی غیر مسلم ہیروئنیں لو جہاد کا شکار ہو کر مسلمان اداکاروں کی شریک سفر بن رہی ہیں۔ ہندو مہاسبا کا کہنا ہے بالی وڈ خانز اگر اپنی بیویوں سے محبت کرتے ہیں تو ان کا مذہب کیوں نہیں اختیار کر لیتے جبکہ درگا واہنی نامی انتہا پسند تنظیم نے کرینہ کپور کو جان لیوا دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد انہوں نے مزید دو محافظ رکھ لئے ہیں۔

 انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک متنازع تصویر شائع کی ہے جس میں ان کے آدھے چہرے کو نقاب میں جبکہ آ دھے چہرے کو بندیا اور سندور سے سجایا گیا ہے۔

مزید : کلچر