پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میںسی مینارکا اہتمام

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میںسی مینارکا اہتمام
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میںسی مینارکا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کی جانب سے پِلاک میں ”دہشت گردی اور قومی سطح پر اس کا حل“ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول، جنرل غلام مصطفی، بریگیڈیئر نادر میر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوید چوہدری (پیپلز پارٹی)، میاں عمران مسعود (ق لیگ)، شفقت محمود (پی ٹی آئی)، رانا محمد ارشد پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت (ن لیگ)، سید نور (فلم)، سہیل وڑائچ (میڈیا)، دانشوروں سے عطاءالحق قاسمی، پروین عاطف، ڈاکٹر سیدہ عارفہ شاعروں سے امجد اسلام امجد، بابا نجمی، مذہبی سکالرز میں سے مولانا طاہر اشرفی، مولانا راغب نعیمی نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی اور اس کے تدارک کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے جو اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گلوکار شوکت علی اور عدیل برکی نے گا کر کلام سنایا۔ ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر پِلاک نے اس پروگرام کا نہایت قرینے سے اہتمام کیا۔ تقریب میں حاضرین کی بڑی وسیع تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -