میگھا کی ’’میں لولی لولی ہوگئی ‘’ڈرامہ میں سحر انگیزپر فارمنس

میگھا کی ’’میں لولی لولی ہوگئی ‘’ڈرامہ میں سحر انگیزپر فارمنس

لاہور(فلم رپورٹر) فلم سٹار میگھا کی سٹیج ڈرامہ ’’میں لولی لولی ہوگئی ‘’میں سحر انگیز پرفارمنس نے شائقین کوبے قابو کر دیا‘ ہال ’’اک واری فیر میگھا جی ‘‘کی آوازوں سے گو نجتا رہا جبکہ ڈرامے کی ٹکٹیں مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل فروخت ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے شالیمارتھیڑمیں جاری مذکورہ سٹیج ڈرامہ میں فلم سٹار میگھا اپنے مخصوص اندازمیں ’’میں لولی لولی ہو گئی ‘‘گانے پر پر فارم کر رہی ہیں جسکو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز انکی پر فارمنس نے شائقین کو بھی بے قابو کر دیا ہے اور گانے کے اختتام پر شائقین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے ایک مر تبہ پر فارمنس کی فر مائش کیلئے ’’اک واری فیر میگھا جی ‘‘کی آوازوں لگاتے رہے اس حوالے سے خصوصی گفتگو میں میگھانے کہا کہ شائقین کے پیار اور خلوص کو دیکھ کر میری آنکھوں میں خوشی کے آنسوآئے ہیں اور میں آج کچھ بھی ہو ں خدا کے بعد اپنے پر ستاروں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہوں اور مذکورہ ڈرامے میں شائقین کی بھر پور شر کت اور ڈرامے کی کا میابی اصل میں سٹیج کی کا میابی ہے جو خوش آئند ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...