بھارت آج ٹرائی اینگولر سیریزمیں بقاء کی جنگ لڑے گا

بھارت آج ٹرائی اینگولر سیریزمیں بقاء کی جنگ لڑے گا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا ،انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری کارلٹن مڈ سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا پانچواں میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کا سیریز میں یہ آخری میچ ہے اور وہ مسلسل تین میچ جیت کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور وہ سیریز کی بقا کی جنگ لڑے گی۔ اگر بھارت یہ میچ ہار گیا تو اس کے فائنل کھیلنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے کیونکہ انگلش ٹیم نے ایک میچ جیت کر اہم بونس پوائنٹ بھی حاصل کر رکھا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...