بگ بیش لیگ،پرتھ سکارچرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

بگ بیش لیگ،پرتھ سکارچرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

پرتھ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز نے میلبورن سٹارز کو18رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ پرتھ سکارچرزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20وورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔کیر بری نے50اور مارش نے 35رنز بنائے ۔ 145رنز کے ہدف کے تعاقب میں میلبورن سٹارزکی ٹیم 126رنز پرڈھیر ہوگئی۔کیون پیٹرسن اور رائٹ نے31،31رنز بنائے۔ٹائے نے 4اور یاسر عرفات نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایونٹ کا فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی