نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چھٹے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چھٹے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

 ڈونیڈن (آئی این پی)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کوچھٹے ایک روزہ میچ میں120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں چارایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر315 رنزسکور کئے،کین ولیم سن اور راس ٹیلر نروس نائنٹیزکا شکار،ٹیلراورولیمسن نے96،96رنز بنائے، دھمیکا پرساد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سری لنکن ٹیم40.3 میں195 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی، کمارسنگاکارا 81 رنز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ٹاپ اسکورر رہے، اینڈرسن نے باون رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ،نیوزی لینڈکے کورے جے اینڈرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز انجری کے باعث میچ میں شرکت نہ کرسکے جبکہ لہیرو تھریمانے نے پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔ڈونیڈن میں سری لنکا کیخلاف چھٹے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر315 رنزاسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑی کین ولیمسن اور راس ٹیلر کو نروس نائنٹیز نے آؤٹ کیا۔ ولیمسن نے 95 گیندوں پر 97 رنز 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنائے۔ جبکہ راس ٹیلر نے 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے102 گیندوں پر 96 رنز اسکورکئے۔ کورے اینڈرسن نے28 گیندوں پر برق رفتار40 رنز بنائے۔ سری لنکا کے دھمیکا پرساد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکن ٹیم تین سوسولہ رنزکے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد بیٹنگ نہ کرسکی اور40.3 میں195 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔ تجربہ کار کمارسنگاکارا 81 رنز کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ٹاپ اسکورر رہے۔ تھریمانے29، کرونا رتنے 26 اور تلکارتنے دلشان21 رنز بناسکے۔ اینڈرسن نے باون رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیگھن نے دو پلیئرز کوآؤٹ کیا۔نیوزی لینڈکے کورے جے اینڈرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔سیریز کا ساتواں اور آخری میچ جمعرات کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی