عبدالقادر کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار

عبدالقادر کا ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار

لاہور (این این آئی)قو می کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر عبدالقادر نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ کے لیے مناسب انداز میں تیار یا ں نہیں کی گئی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق چیف سیلیکٹر عبد القا در نے کہا کہ تمام ٹیمیں طویل عر صے سے ورلڈکپ جیسے ایونٹ کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ ہماری ٹیم کا معاملہ الٹ نظر آتا ہے انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان کے نام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی