ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہو گی
اسلام آباد (این این آئی)پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج ملائیشیا روانہ ہو گی۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمئن شپ 28جنوری سے 2فروری تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائیگی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کرینگے کھلاڑیوں میں طیب اسلم ، علی بخاری ، عاصم خان اور اسرار احمد جبکہ آفیشلز میں فہیم گل بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے حکام نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ واضح رہے قومی جونیئر ٹیم نے 2013ء میں ایشین جونیئر سکوائش چمیپئن شپ کا ٹائٹل اپنے ملک کیلئے جیتا تھا۔