ایشین فٹ بال کپ ،جنوبی کوریا اور عراق سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہونگے

ایشین فٹ بال کپ ،جنوبی کوریا اور عراق سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہونگے

کینبرا(این این آئی) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز آج پیر سے ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹیموں نے عمدہ کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا لی جن میں میزبان آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور عراق شامل ہیں۔ دفاعی چیمپئن جاپان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں متحدہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز (آج پیر سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا سیمی فائنل 27 جنوری کو آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...