راچڈل کونسل ماسک کے زیر اہتمام 30جنوری کو سالانہ ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا جائیگا:خالد محمود چوہدری

راچڈل کونسل ماسک کے زیر اہتمام 30جنوری کو سالانہ ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا ...

 لندن (بیورورپورٹ) راچڈل کونسل ماسک کے زیر اہتمام تیس جنوری کو شام سات بجے ٹاؤن ہال راچڈل میں سالانہ ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اس ڈنر کا مقصد تمام کیمونٹیز میں اتحاد واتفاق اور یکجہتی پیدا کرنا ہے تاکہ آپس میں روابط کو بہتر بنا کر مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار خالد محمود چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ راچڈل میں 17مساجد ہیں جو کہ مشترکہ طور پر اس ڈنر کی تقریب کا اہتمام کر رہی ہیں اس پروگرام میں تقریبا 4سو افراد شریک ہوں گے کیمونٹی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی ‘ سماجی ‘ اور کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے راچڈل کونسل ماسک کے چیئرمین محمد طاہر‘ امام مشتاق جنرل سیکرٹری ‘ ظہیر احسان ‘ مولانا عبد الحکیم ‘ خطیب عبد الرشید ‘ سمیت اراکین برطانوی پارلیمنٹ اراکین یورپی پارلیمنٹ ‘ ٹاؤنز میئرز ‘ کونسلرز اور دیگر رہنما بھی اس خصوصی تقریب میں شریک ہوں گے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...