ایران ٗموسم سرما کی پہلی برف باری ٗ موسم کے ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا

ایران ٗموسم سرما کی پہلی برف باری ٗ موسم کے ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ...

 تہران(این این آئی)ایران کے دارالحکومت میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے موسم کے ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار کردیا۔ تہران میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ویک اینڈ پر آسمان سے گرتے روئی کے گالوں کو دیکھ کر دارالحکومت کے شہری گھروں سے نکل آئے، لوگوں نے ایک دوسرے پربرف کے گولے بنا کرپھینکے اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

مزید : عالمی منظر