امریکی ریاست انڈیانا کی نوٹرے ڈم یونیورسٹی میں اسلامی مطالعے کا شعبہ قائم

امریکی ریاست انڈیانا کی نوٹرے ڈم یونیورسٹی میں اسلامی مطالعے کا شعبہ قائم

 انڈیانا (اے این این)امریکی ریاست انڈیانا میں نوٹرے ڈم یونیورسٹی میں اسلامی مطالعے کا شعبہ قائم کر دیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف نوٹرے ڈم نے پہلی بار اسلامی مطالعے کا شعبہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو ریاستِ کنیٹی کٹ کے علاقے گرین وچ کی فارغ التحصیل سوزن اسکربنر مرزا کی جانب سے فراہم کردہ 30 لاکھ ڈالر کی مالی اعانت سے شروع ہوگا۔نوٹرے ڈم کے چانسلر، ریورنڈ جان جینکنز نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک فراخدلانہ اور دوراندیشی پر مبنی مدد قرار دیا ہے۔نوٹرے ڈم کے نیو کیگ اسکول آف گلوبل افیئرز میں اسلامی تخیل اور مسلمان معاشروں کے بارے میں مرزا فیملی پروفیسرشپ بھی پہلی بار شروع کی گئی ہے۔ ، جس کے لیے اس سے قبل ڈونالڈ اور مارلین کی طرف سے اعانت کی فراہمی کے بعد اس تعلیمی ادارے نے اسکوٹ ایپل بائی کو اِس کا ڈین مقرر کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...