انصار الشریعہ کے رہنما محمد الزوہای کا انتقال ہوگیا ٗ گروپ نے بھی تصدیق کر دی

انصار الشریعہ کے رہنما محمد الزوہای کا انتقال ہوگیا ٗ گروپ نے بھی تصدیق کر دی

 طرابلس (این این آئی)انصار الشریعہ نے اپنے رہنما کے مرنے کی تصدیق کر دی لیبیا کے اسلام پسند گروپ انصار الشریعہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما محمد الزہاوی کا انتقال ہو گیا ہے۔ایک بیان میں اسلام پسند جماعت نے کہا کہ ہم اپنے رہنما کی موت پر سوگوار ہیں اس کے علاوہ انھوں نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔اطلاعات کے مطابق ان کی موت حکومت کے فوجیوں سے گذشتہ اکتوبر میں بنغازی میں ہونے والی جنگ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔واضح رہے کہ اس جماعت پر سنہ 2012 میں بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا الزام ہے جس میں امریکی سفیر کی موت ہو گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...