ہسپانوی پولیسکی کاروائی 4 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ہسپانوی پولیسکی کاروائی 4 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

a روم(آئی این پی) ہسپانوی پولیس نے مراکش کی سرحد سے منسلک کویٹا کے علاقے میں 4 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے شدت پسندی کا ایک دھڑا کیوں بنا رکھا تھا، اور آیا کہ اس دھڑے میں اسپین کی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی صلاحیت تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد اور ماہ رواں کے اوائل میں پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حملہ آوروں کے درمیان کوئی ربط ظاہر نہیں ہوا ہے۔ حکام نے اس علاقے میں پہلے بھی متعدد مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا تھا۔

مزید : عالمی منظر