امریکی صدرکی دولت اسلامیہ کے ہا تھو ں یرغمالی جاپانی شہری کے ’قتل‘ کی مذمت

امریکی صدرکی دولت اسلامیہ کے ہا تھو ں یرغمالی جاپانی شہری کے ’قتل‘ کی مذمت

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے ہاتھوں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا ہے۔ادھر جاپانی حْکام نے کہا ہے کہ وہ ہارونہ کی ہلاکت کی خبر دینے والی ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق حفاظتی امور پر مشاورت کرنے والے ہارونہ ان دو جاپانی شہریوں میں سے ایک ہیں جنھیں شام میں شدت پسندوں نے چند روز قبل یرغمال بنایا تھا۔ ادھر امریکی صدر نے اپنے ایک بیا ن میں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا جبکہ دوسرے مغوی صحافی کینجی گوٹو کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی جاپان کے شانہ بہ شانہ اس کے ایک مغوی کے دکھ میں شریک ہے۔براک اوباما نے اس عزم کو دہرایا کہ ان کا ملک دولتِ اسلامیہ کو آہستہ آہستہ کمزور کرنے کے بعد آخرِ کار اسے شکست دے دے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...