یمن ٗحوثی باغیوں کیخلاف اورحمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ ٗچار زخمی

یمن ٗحوثی باغیوں کیخلاف اورحمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ ٗچار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اور حمایت میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہوگئے غیرملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے حوثیوں کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیااور صدارتی محل کی طرف مارچ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ صدر عبد ربو منصور ہادی استعفیٰ واپس لیں اور ملکی صورتحال پر کنٹرول کریں اور حکومتی رٹ قائم کریں۔دوسری جانب صنعا میں حوثی حامیوں نے بھی باغیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیاکہ حوثیوں کو حقوق دئے جائیں اس دوران حوثی حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں اور جھڑپوں میں زخمی چار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -