یمن،شیعہ ملیشیاء کی ہوائی فائرنگ،متعدد مظاہر ین زخمی و گرفتار ،صحافیوں پر بھی تشدد
صنعاء (آن لائن)شیعہ ملیشیاء نے اتوار کے روز یمنی دارالحکومت پر ان کے قبضے ،جس کی بدولت ملک بحران سے دوچار ہوچکا ہے،کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے وارننگ کے طور پر فائرنگ کی،یہ بات عینی شاہدین نے بتائی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صنعاء یونیورسٹی کے نزدیک جمع ہونے والے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ دیگر کو ملیشیاء کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ملیشیاء ارکان نے صحافیوں پر بھی حملہ کیا اور ان کے کیمرے توڑ دئے۔ہوثی ملیشیاء جنہوں نے گزشتہ ستمبر کے بعد سے دارالحکومت کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے نے گزشتہ ہفتے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا تھا،جس کی بدولت صدر عبدالربوح منصور ہادی کو جمعرات کے روز اپنا استعفیٰ دینا پڑا تھا۔