بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفات رحمٰن انتقال کر گئے

بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفات رحمٰن انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفات رحمٰن انتقال کر گئے ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے بیٹے عرفات رحمن دل کا دوہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، خالدہ ضیاء نے بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے آنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گھر کے دروازے سے ملے بغیر واپس بھیج دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ترجمان کے مطابق 45 سالہ عرفات کو ملائشیا میں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔ خالدہ ضیاء کے بیٹے عرفات کو2011 میں منی لانڈرنگ کیس میں 6 سال کی قید ہوئی تھی۔ وہ پے رول پر جیل سے باہر آکر تھائی لینڈ اور پھر ملائیشیا منتقل ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن رہنما سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ادھر بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء نے بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے آنے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو گھر کے دروازے سے ملے بغیر واپس بھیج دیا۔ بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی لائیو فوٹیج میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گاڑی اور ان کی ہائی سیکورٹی اسٹاف کو ڈھاکہ کے ضلع گلشن میں خالدہ ضیاء کے آفس کے سامنے دیکھا گیا۔ اپوزیشن رہنما کے سیکرٹری شیمول بسواس کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیاء کی طبیعت اپنے بیٹے کی موت کی خبر سنے کے بعد خراب ہے اور ان کو دوا دی گئی ہے جس سے وہ سو گئیں۔انھوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس وقت اپوزیشن رہنما سو رہی ہیں اور وہ بعد میں ان سے ملنے کیلئے آسکتی ہیں۔حسینہ واجد کے سیکرٹری اقبال سبحان چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ حسینہ واجد ایک وزیراعظم، رہنما اور ایک والدہ کی حیثیت سے تعزیت کرنے آئی ہیں اور پھر وزیراعظم نے وہاں پانچ منٹ انتظار کیا تاہم ان کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ طریقہ سیاسی اقدار کے خلاف اور غیر انسانی عمل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -