ایکوڈور حکومت کی سماجی میڈیا پربدنامی تحریک روکنے کیلئے ویب سائٹ کا قیام

ایکوڈور حکومت کی سماجی میڈیا پربدنامی تحریک روکنے کیلئے ویب سائٹ کا قیام

 کوئیٹو (آن لائن)ایکواڈور کے صدر رافیل کوریرا نے گزشتہ روز ایک ویب سائٹ کا اجراء کیا جس کا مقصد سماجی میڈیا پر ان کی حکومت کی’’سیمرنگ‘‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آن لائن پورٹل سسبکرابرز کو ایسے اکاؤنٹس کے بارے میں’’الرٹس‘‘ بھیجے گا جہاں حکومت کو ’’بدنام‘‘ کیا جارہا ہے۔ کوریرا نے مزید وضاحت کی استعمال کنندگان ویب سائٹ کے ذریعے صدر کو مبینہ حملوں کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں۔کوریرا نے ہفتہ وار رپورٹ کے دوران کہا کہ حکومت نے سماجی نیٹ ورکس پر سچائی کیلئے،وقار کیلئے،لڑائی کیلئے خود کو تیار رہنے کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو علم ہو کہ کون توہین کر رہا ہے،سیمرنگ کر رہا ہے تو ہم اہنیں ہفتہ وار رپورٹ میں رکھیں گے یا پھر یہ دیکھنے کیلئے جب ایسا ہو رہا ہو توہین کو روکا جائے،نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔سومولس(www.somosmas.ee)کے عنوان سے یہ ویب سائٹ ست ویڈیو دکھاتی ہے جن میں حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ سائٹ کیلئے رجسٹر کرانے کیلئے ایک ٹیمپلیٹ بھی ہے۔2014ء میں کوریرا نے کہا کہ ان کی حکومت کو امریکہ میں ایک سرور سے سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہ کہ ان کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیکروں کی زد میں ہے،انہوں نے اس اقدام کو بعض ممالک میں انتہائی حق سے تعبیر کیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...