کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم

کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے ،معاہدے میں توسیع کے بارے میںوزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کا 5سالہ معاہدہ گزشتہ روز اتوار کی رات 12 بجے ختم ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ 25 جنوری کے بعد کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی دینی ہے یا نہیں ۔وفاقی حکومت نے خط کا جواب نہ دیا تو کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی ، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت سے ایک سیکنڈ بھی اوپر بجلی نہیں دے سکتا۔ اس حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ بھی ہو، وہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔

 اگر کے۔ الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس بھی چلائے تو معاملات بیٹھ کر حل کر لیں گے۔

مزید : کامرس