ریلوے اسٹیشن پر ناقص اشیاء خورد ونوش کی بھرمار

ریلوے اسٹیشن پر ناقص اشیاء خورد ونوش کی بھرمار

لاہور(محمد نواز سنگرا) ریلوے سٹیشن پر ناقص اشیا ء خورد ونوش کے فروخت اور جا بجا گندگی کے ڈھیر مسافروں اور ریلوے سٹیشن پر کام کرنیوالے ملازمین اور مزدورں کیلئے بیماریوں کا باعث بننے لگے جبکہ تجاوزات کی بھر مار بھی آنے جانیوالوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے لگی۔ جس پر ریلوے سٹیشن انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔ریلوے سٹیشن پر برگر،انڈہ ٹکی اور ناقص مشروبات کی سیل مختلف شہروں سے آنیوالے مسافروں کیلئے بیماریوں کا باعث بننے لگیں ہے۔لاہور ریلوے سٹیشن پر جا بجا ریڑھیاں ، ٹھیلے،اور خوانچہ فروش نظر آتے ہیں جو ناقص چیزوں کی فروخت کیساتھ ساتھ گندے برتن بھی استعمال کرتے ہیں جس سے ریلوے سٹیشن پر ملازمین اور مسافروں میں بیماریوں پھیلنے لگی ہیں لیکن انتظامیہ نے کبھی چیک نہیں کیا کہ ریلوے سٹیشن کی حدود میں بنی کینٹینیں،ریڑیاں اور خوانچہ فروش کیا بیچ رہے ہیں اور یہ انسانی صحت کیلئے کیا اہمیت رکھتی ہیں دوسری طرف ریلوے سٹیشن کی حدود میں جا بجا گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جن کو اٹھانے کی بجائے وہاں ہی آگ لگا دی جاتی ہے جو آلودگی پھیلا رہی ہے اور ریلوے سٹیشن کی حدود میں اکثر دھواں اٹھتا نظر آتا ہے جبکہ ریلوے سٹیشن کی حدود میں پارکنگ کی جگہ کم پڑنے کیوجہ سے تجاوزات کی بھر مار ہے جس وجہ سے گزرنے والے شہری اور مسافر سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جگہ جگہ کھڑی گاڑیاں اور رکشوں کیوجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور لمبی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن مسائل کی آجگاہ بن چکا ہے لیکن انتظامیہ کی کوتاہی کیوجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کی لاہور ریلوے سٹیشن کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی چیک کی جائے اور صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...