امن اورتعلیم کا فروغ ہی ’’روشن پاکستان ‘‘کی ضمانت ہے، راغب نعیمی

امن اورتعلیم کا فروغ ہی ’’روشن پاکستان ‘‘کی ضمانت ہے، راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)امن اورتعلیم کا فروغ ہی ’’روشن پاکستان ‘‘کی ضمانت ہے۔دنیا کے تمام مذاہب امن کے داعی ہیں تشدد پسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں امن اور تعلیم کا فروغ ہرسیاسی اور مذہبی جماعت اپنے منشورکا حصہ بنائے سائبرکرائم کی شرح میں اضافہ ملک و قوم کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے دہشتگر دی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات مستحسن ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالرجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔امریکی صدرباراک اوباماکے بھارتی دورہ کے حوالے سے بات کر تے انہوں نے کہا کہ ایشائی امن اور استحکام کیلئے بھارت کی کردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں۔امریکی صدرباراک اوباما خطے کے امن اور خوشحالی کیلئے اپنے کردار ادا کریں۔