پاکستان کی اصل ثقافت اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، رانا محمد ارشد

پاکستان کی اصل ثقافت اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، رانا محمد ارشد

لاہور(خبر نگار خصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی اصل ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 9آرٹس کونسلوں میں ایسے ڈرامے پیش کئے جائیں گے جن میں تفریح کے ساتھ ساتھ امن اور بھائی چارے کا درس بھی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوگوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام آرٹس کونسلیں امن اور بھائی چارے کے موضوع پر سیمینار اور مذاکروں کا بھی اہتمام کریں گی۔ جشن بہاراں کا بھی اہتمام کیا جائے جس طرح گزشتہ برس 30مارچ سے7اپریل تک ریس کورس پارک لاہور میں کیا گیا۔ اس طرح کے میلے پورے صوبے میں منعقد کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1