قوم کو (ن) لیگ کے دور حکو مت میں ہی دہشتگردی کے خاتمے کا تحفہ ملے گا، کنول نعمان

قوم کو (ن) لیگ کے دور حکو مت میں ہی دہشتگردی کے خاتمے کا تحفہ ملے گا، کنول نعمان

لاہور(خبر نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ قوم کو (ن) لیگ کے دور حکو مت ہی دہشت گردی کے خاتمے کا تحفہ ملے گا‘وزیر اعظم نوازشر یف اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکو مت ملک کو تر قی یافتہ وخوشحال بنانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس حکو مت پر تنقید اور جھوٹے پراپیگنڈے کے سواکوئی اور کام نہیں مگر پاکستان کے عوام (ن) لیگ کی عوام دوست پا لیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اس لیے وہ اپوزیشن کے کسی جھانسے میں نہیں آئیگی اور عوام (ن) لیگ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچلتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑ امسئلہ ہے جس کے حل کیلئے حکو مت نے پاک افواج کے ساتھ ملکر جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام کو (ن) لیگ کی حکو مت ہی عوام کو دہشت گردی کے خاتمے اور امن کا تحفہ دیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1