عمران خان خیبرپختونخوا میں لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں، شاویز خان

عمران خان خیبرپختونخوا میں لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں، شاویز خان

لاہور( خبر نگار خصوصی )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان اب شکست کے بخار سے باہر نکل آئیں اور خیبرپختونخوا میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور گورننس کی طرف توجہ دیں جہاں ان کی جماعت اقتدار میں ہے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہمارا ضمیر صاف اور مطمئن ہے، انتخابات میں منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت عمران خان پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی دھاندلی ہوئی ہے۔عمران خان نے عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر بھی دھاندلی کا شور مچایا ۔سعودی عرب میں انہوں نے پریس کانفرنس کرکے اپنی سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات پاکستان میں رکھے جائیں بیرون ملک جا کر عمران خان اپنا رونا نہ روئیں ۔ ان کی سیاست ختم ہوچکی اور اب وہ پریس کانفرنس کے ذریعہ اپنی سیاست زندہ نہیں کرسکتے ۔عمران خان ہمیشہ اپنے دعدوں سے انحراف کرتے آئے ہیں ۔وہ اپنا اعتبار کھوچکے ہیں۔تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان کے موقف کے مخالف ہیں۔وہ عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...