شفاف الیکشن کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا، نعیم میر

شفاف الیکشن کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا، نعیم میر

لاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان نعیم میر کے زیر اہتمام ووٹ کے تقدس ی پامالی اور تاریخی دھاندلی کے خلاف گزشتہ روز رشید پارک اچھرہ میں NA-122کا ورکرز کنونشن ہوا۔ جس میں اعجاز احمد چوہدری ،شفقت محمود ،شیخ امتیاز، حامد زمان،ولید اقبال، شبیر سیال، سلونی بخاری ، سعدیہ سہیل،یاسر گیلانی،ڈاکٹر عاطف الدین، علی امتیاز وڑائچ، میاں اکرم عثمان، نعیم الحق، تنیزیلہ عمران خان،علی رشید ، نواز نت، داکٹر مصباح،ملک وقار،محمد مدنی ،الیاس بھٹی ،عثمان حمزہ،احمد علی ساہی ،وقار علی خان ، فاروق خان سمیت تحریک انصاف NA-122 کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرNA-122کے ورکرز میں انتہائی جوش و خروش پایا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعیم میر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں جس ملک کے اندر الیکشن صاف و شفاف نہ ہوں وہ ملک اور قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ پانچ سال کے بعد کسی بھی قوم کویہ موقع ملتا ہے کہ ووٹ کے ذریعے اپنے اگلے پانچ سالوں کے مستقبل کا فیصلہ کرئے لیکن دھونس اور دھاندلی کے ذریعے ہماری عوام سے یہ حق بھی چھین لیا گیا ہے۔اعجاز احمد چوہدری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میاں اسلم اقبال NA-122 کے ایم پی اے ہیں اور رہیں گے اور شعیب صدیقی پاکستان تحریک انصاف کے سر کا جھومر ہیں۔جو جو الیکشن میں حصہ لینا چاہے گا اسے مکمل حق حاصل ہے ۔ NA-122 پاکستان کا ایک اہم حلقہ ہے اور بائی الیکشن ہوں گے اور ہم اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ ولید اقبال کے حلقے کے دس پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جس کے فارم ۱۴ اور ۱۵ نہ فارم تھیلوں کے اند تھے نہ ہی ریٹرینگ آفیسر کے پاس تھے تو نتائج کیسے آگئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں اور ملک ترقی کرئے لیکن آج ملک کے اندر نہ بجلی ہے نہ گیس ، نہ پیٹرول اور نہ ہر ملکی حالات ٹھیک ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم عمران خان کے ساتھ وفاداری کریں اور جن بھائیوں نے احتجاج کیا اور منفی نعرے لگائے ان سے میرا صرف یہ کہنا ہے کہ اپنا دل بڑا رکھیں ۔ آخر میں مغرب کی طرف سے حضور پاک کے شان میں گستاخی کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی کہ ہم کارکنان تحریک انصاف فرانسسی جریدے میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ان گستاخانہ خاکوں کے لیے احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ کنونشن مین موجود تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر اس قرارداد کی منظوری دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...