ملک میں قیام امن کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، اللہ رکھا چودھری

ملک میں قیام امن کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، اللہ رکھا چودھری

لاہور( کامرس رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی پوری زندگی میں پاکستانی قوم میں اتنا غم و غصہ نہیں دیکھا سانحہ پشاور اگرچہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے لیکن اس سانحے کے نتیجے میں پاکستانی قوم میں جو اتحاد دیکھنے میں آیاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آج بھی ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے پاکستان کی ترقی کیلئے امن انتہائی ضروری ہے حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامات کئے گئے ہیں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے قائداعظم پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لیکن یہ سب کچھ اسی وقت ممکن ہے جب یہاں امن قائم ہو معاشرہ کو پرا من بنانے کے لئے ہر شہر کوبھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1