سود سے پاک اسلامی بنک کاری واسلامی معیشت ترقی کی راہیں ہیں، مظفر سید

سود سے پاک اسلامی بنک کاری واسلامی معیشت ترقی کی راہیں ہیں، مظفر سید

پشاور(این این آئی )جماعت اسلامی کے راہنما خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ سود سے پاک اسلامی بنک کاری واسلامی معیشت ترقی کی راہیں ہیںاسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے سے برکت ،خوشحالی ،ترقی اور امن وبرکت آئے گی جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ملک کے تمام قوانین قرآن وسنت کے مطابق اوراس پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جائے ۔سود سے پاک بینکاری وتجارت سے ترقی وخوشحالی کی راہیں کھل جائیگی اسلامی تعلیمات وہدایات کے مطابق جو بھی زندگی گزاری گی اس سے سکون واطمینان اور خوشحالی میسر ہوگی جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاکستان اسلامی بن جائے اسلامی پاکستان بننے سے خوشحالی سکون ترقی اور امن ضرور آئیگا سازش کے تحت دشمن ہماری معیشت تجارت معاشرت اور سیاست پر حملہ آور ہیں ہم نے خیبر پختونخواہ میں بے زبانوں کو زبان دیکر چھی سادہ حکمرانی کا آغازکیا محب وطن اسلام دوست وغریب دوست پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔خیبرپختونخواہ وبلوچستان کے معاشی وامن وامان کی مسائل ایک جیسے ہیں ہم ملکر غریبوں بے سہاروں اور یتیموں کے حقوق اسلام آباد سے چھین لیں گے ۔اسلامی نظام جمہوری وپرامن اندازمیں نافذ کر دیں گے بلوچستان کے بلوچوں اور پختوں میں ہر قسم کی صلاحیت دین ووطن سے محبت موجود ہیں ۔بلوچستان کے حقوق پیکیج کا جو اعلان کیا گیا اس پر تاحال صحیح اندازمیں عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے ۔دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ نا دہشت گردی ہے ۔غریب وطن کے حکمرانوں کا طرز زندگی سادہ ہوناچاہیے ۔ہم حکومت میں ہرجگہ سادگی قناعت کو رائج کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکی روڈکوئٹہ پر خیبر بنک کے اسلامی شاخ کے افتتاح کے موقع پر بعدازاں سرینا ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر بنک آفیسران کے علاوہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ودیگربھی موجود تھے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی احساس محرومی ختم کرنے ،امن وامان کے قیام ،سود سمیت اسلامی تعلیمات وقوانین کے خلاف جاری سازشوں کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جب تک پاکستان اسلامی نہیں بنے گا عوام کو معاشی آئنی حقوق نہیں ملیں گے جاگیرداروں سرمایہ داروں کا سیاست پر سے غیر قانونی قبضہ ختم نہیں کیا جائیگا اس وقت تک امن ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے جماعت اسلامی ملک کو اسلامی بناکر عوام کو دیانت دار باکردار اسلامی قیادت دیکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے جماعت اسلامی امانتوں کا خیال ر کھنے والی ملک گیر منظم اسلامی ،جمہور ی پارٹی ہے

مزید : کامرس