صنعتی ترقی کیلئے بجلی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے، راجہ عدیل

صنعتی ترقی کیلئے بجلی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے، راجہ عدیل

لاہور(پ ر)تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے حکومت کی طرف سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول پاور منصوبے سے 660میگا واٹ بجلی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے گی این ایل جی اور کول پاور پلانٹ ،کا سا توانائی معاہدہ اور تھر کول پاور منصوبہ حکومت کی لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران پر قابو پانے کی سنجیدہ کوشش ہیں صنعتی ترقی کا ویژن پورا کرنے کیلئے بجلی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے کیونکہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتکار سمیت ہر طبقہ فکر پریشان ہے راجہ عدیل نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں نیپیرا کو اضافہ کی اجازت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل کمی کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اب تک کئے گئے تمام اضافے ختم کرکے بجلی کی قیمتوں بڑھانے کی بجائے کم کی جائیں کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور صنعتکاروں کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1