آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کے حصول کیلئے مذاکرات(آج) دبئی میں ہوں گے

آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کے حصول کیلئے مذاکرات(آج) دبئی میں ہوں گے

اسلام آباد(آئی اےن پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات آج پیر کو دبئی میں ہوں گے، کامیاب مذاکرات کے بعد پچپن کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضے کی چھٹی قسط کے حصول کے لیے اقتصادی ٹیم نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی جائزے کا آغاز ہوگا۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی ہوگا، جس میں وزارت خزانہ ، وزارت پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ جبکہ پالیسی مذاکرات کا دوسرا دور فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ جس کی تفصیل آئی ایم ایف کے بورڈ آفڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کے بعد بورڈ پچپن کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...