بلوچستان کی صورتحال پرغورکیلئے اے پی سی ناگزیر ہے ، طاہراقبال خان

بلوچستان کی صورتحال پرغورکیلئے اے پی سی ناگزیر ہے ، طاہراقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال پرغورکرنے اوراس میں بہتری کیلئے فوری طورپر اے پی سی کاانعقاد ناگزیر ہے ،خاکسارتحریک کے قائدین اور کارکنان اے پی سی کی میزبانی کیلئے تیار ہیں المشرقی ؒ کے افکارکی روشنی میں فیڈریشن کی مضبوطی اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے ایک متفقہ ایجنڈا ترتیب دیا جائے ۔ہمارا ملک خدانخواستہ مزید کسی ٹوٹ پھوٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا آئے روزورکنگ باؤنڈری پراشتعال انگیز فائرنگ کرنیوالے پڑوسی ملک سمیت ہمارے دشمن پوری طرح متحداورمتحرک ہیں ،پاکستان کی سیاسی قیادت بھی فوری طورپرصف بندی کرے ۔
اپنے ایک بیان میں طاہراقبال خان نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت ہماراکوئی صوبہ بے چینی،بے یقینی اوراحساس محرومی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ وفاقی حکومت بلوچ بھائیوں کی بدگمانیاں اورغلط فہمیاں دورکرے انہوں نے کہا کہ صرف لاہورکوترقی کاحق نہیں،کوئٹہ اورگوادر کے عوام بھی ہمارے اپنے اورترقیاتی منصوبوں کے مستحق ہیں ۔بلوچ عوام کے اعتماد سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی وفاق کافرض ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے صوبوں کے تحفظات دورکرناہوں گے۔بلوچ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کی تلافی کئے بغیرحکمرانوں کومعافی نہیں ملے گی۔