گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا550روپے مہنگاہوگیا

گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا550روپے مہنگاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا550روپے مہنگاہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 49ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے بعد سونے میں سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 1294 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پر لگ گئے۔ایک ہفتے میں فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوگیا اور قیمت 49500روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 385 روپے مہنگا ہوگیا اور قیمت 42342روپے ہوگئی۔ سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -