ارباب رحیم پیپلز پارٹی کی قیادت او رسندھ حکومت پر تنقید بند کرے، افنان صادق
لاہور(خبرنگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ ارباب رحیم پیپلز پارٹی کی قیادت اور اسکی جمہوری سندھ حکومت پر تنقید بند کرے، بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین ہیں ناز یبا الفاظ استعمال کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جیالے ارباب غلام رحیم کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے اور تمام تر حالات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر غلط پر اپیگنڈہ کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنے والے کرپشن کے باد شاہ ارباب رحیم بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں سندھ کی تعمیر و ترقی کیلئے کیا کردار ادا کیا ، تھر میں ترقی کے نام پر صرف اور صرف کرپشن کی گئی ، بیرونی ملک سے لا کر شوکت عزیز کو الیکشن لڑایا اور ملک کا وزیر اعظم بنایا ، لیکن تھر کی صورتحال نہ بدلی آج تھر کی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ارباب رحیم پر عائد ہوتی ہے۔ میر صادق اور میر جعفر کا کردار ادا کرنے والے ارباب رحیم سے پیپلز پارٹی کے ورکر گھبرانے والے نہیں ، پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ناز یباء الفاظ استعمال کرنے والے ارباب رحیم ماضی کی تاریخ سے سبق حاصل کریں جیالے گھبرانے والے نہیں اور اگر انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ، شہید ئے جمہوریت محترمہ بنظیر بھٹو کے فرزند ہیں (ن) لیگ میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، بلاول بھٹو زرداری آئندہ انتخابات میں ملک کے وزیر اعظم ہونگے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو اس کا جائز حق دلایا تھر کول سمیت سندھ کے ہزاروں بیروز گار نوجوانوں کو روز گار دیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور امروں کے سامنے سر نہیں جھکایا یہی وجہ ہے کہ آج ملک کی مشکل صورتحال میں ہم ایک مرتبہ پھر جمہوریت کی بقاء کیلئے وفاقی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ، ہماری سیاست کا محور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور انسانیت کی خدمت ہے حصول اقتدار نہیں پاکستان کی بقاء اور دہشتگردی کے نا سور کو ختم کرنے کیلئے مشکل فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس میں پیپلز پارٹی حکومت وقت کا ساتھ دے رہی ہے۔