دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، بابر حسین

دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ د ہشتگردوں کو شکست فاش دینے کیلئے پوری قوم فیصلہ کرچکی ہے دہشتگردوں نے ملک کا امن تباہ کیااور معیشت کو نقصان پہنچایاہے دہشتگردوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پاکستان کے 18کروڑباہمت عوام دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیت کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے انسانیت کے دشمن ، دہشتگردوں کا صفایا کر نا بہت ضروری ہے ہماری فورسز دلیرانہ کارروائیوں سے امن کے دشمنوں کے ناپاک وجود سے ملک کی سرزمین کو پاک کررہی ہیں پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ ناگزیرہے وطن عزیز کی عبادت گاہوں ،اداروں اورگلیوں کو خون آلود کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی، انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔