انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس نے ای لرننگ پروگرام کا آغاز کردیا

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس نے ای لرننگ پروگرام کا آغاز کردیا

کراچی (این این آئی)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی )کی ناردرن ریجنل کمیٹی انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں ’کارپوریٹ گورننس کے عملی پہلو‘کے عنوان سے تعاملی ویبی بار(انٹر نیٹ بیسڈ سیمینار)کا انعقاد کیا۔ ناردرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ نے اپنے مختصر تاثرات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا، انہوںنے این آرسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً ایم اے لطیف کا ذکر کیا جنہوںنے کامیابی سے ای لرننگ پروگرام شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس اقدام کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کے ارا کین سفر کی پریشانی میں الجھے بغیر لاگ ان کی مدد سے اس پروگرام میں شریک ہو سکیں گے ، صرف اس کے لئے ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی۔ای لرننگ کی مدد سے مشکلات کے بغیر سیکھنے کا عمل آسان ہو جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی یہ پیشہ وارانہ استعداد میں اضافے کا مستقل ذریعہ بھی بن جاتی ہے۔ای لرننگ پورٹل آئی سی اے پی کے لئے ایک منفرد او ور جدید عمل ہے جس کی مدد سے ارکان اپنی ٹریننگز اور پیشہ وارانہ استعداد میںبہتری کے اخراجات کئی گنا کم ہو جائیںگے۔ای لرننگ این آر سی کی ارکان کی صلاحتیوںمیں اضافے کے لئے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کی طویل المدتی پالیسی کا حصہ ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر محمد مقبول نے کارپوریٹ گورننس ،پاکستان کوڈ آف کارپوریٹ گورننس فار لسٹڈ کمپنیز اینڈ پبلک سیکٹر اینٹی ٹیز سمیت کاروپریٹ گورننس سے متعلقہ عملی ٹولز پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ای لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سجاد حسین گل، ایم اے لطیف ، ناردرن ریجنل کمیٹی کے ڈپٹی منیجر اور کے ارا کین نے شرکت کی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...