خیبرپختونخواہ میں عمران خان ناکام ہوگئے ہیں، راشدہ یعقوب

خیبرپختونخواہ میں عمران خان ناکام ہوگئے ہیں، راشدہ یعقوب

لاہور( پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہعمران خان اب وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان روز یہ سوچ کر سوتے ہیں کہ صبح انہیں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا ہے اور انہیں اپنی کابینہ تشکیل دینی ہے ،نہ جانے وہ کب سے یہ خواب دیکھ رہے ہیں اور کب تک یہ خواب دیکھتے رہیں گے،لیکن ان کے ہاتھ میں بھی حکومت نہیں آئے گی خیبرپختونخواہ میں تو عمران خان ناکام ہوگئے ہیں وہاں کے عوام مہینوں بعد ان کی شکل دیکھتے ہیں وہ نہ جانے کیوں خیبرپختونخواہ پرتوجہ نہیں دیتے۔پہلے پرویز خٹک اسلام آباد میں ناچ گانے میں مصروف رہے اور اب عمران خان اپنی مصروفیت کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کو وقت نہیں دے پارہے خیبرپختون خواہ کے عوام سوچتے ہیں کہ ان کے کیا غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دئیے ہیں شائد وہ اب ایسی غلطی نہیں کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1