عمران خان کادوہرامعیاربری طرح بے نقاب ہوگیا،ساجدعباسی

عمران خان کادوہرامعیاربری طرح بے نقاب ہوگیا،ساجدعباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم ساجدعباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کادوہرامعیاربری طرح بے نقاب ہوگیا ،اس قسم کی غیرمتوازن شخصیت وزارت عظمیٰ کے منصب کی اہل نہیں ہوسکتی ۔ عمران خان شکست خوردہ بچے کی طرح\'\' روندی\'\' پراترآئے ۔شروع میں خوشی خوشی انتخابی نتائج تسلیم کئے ،پارلیمنٹ میں آئین کی پاسداری کاحلف اٹھایا اورمنتخب قیادت کومبارکباد پیش کی مگربعدمیں اپنے نقاب پوش آقاؤں کے اشاروں پرجمہوریت اورآئین کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے پردھرنادے دیا مگر چند سوافراد کے سواکسی باشعورشہری نے ان کی باتوں اورافواہوں پرکان نہیں دھرے ۔ناچ مارچ کی ناکامی اوربدنامی کے بعد عمران خان نے دھرناتوختم کردیا مگران کاروناابھی تک ختم نہیں ہوا۔اپنے ایک بیان میں ایم ساجدعباسی نے مزید کہاکہ عمران خان دوران عمرہ پاکستان میں امن وآشتی اورتعمیروترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگنے کی بجائے وہاں بھی دھاندلی کاروناروتے رہے۔ موصوف اناپرستی اوراقتدارپرستی کی علامت بن کرابھرے ہیں۔ یوٹرن عمران خان کاٹریڈمارک اوران کی چھیڑ بن گیا ہے ،موصوف نے کنٹینر کی چھت پر کھڑے ہوکر کئی بارکہاتھا کہ نیاپاکستان بنانے کے بعدشادی کروں گامگر اب کربھی لی ہے ۔اناڑی کپتان نے کہا بجلی وغیرہ کے بل نہیں دونگا مگروہ بھی دے دیے ۔