شاہ عبداللہ کی وفات سے دنیا عالمی مدبر سے محروم ہو گئی ہے ، عبد المالک مجاہد
لاہور(خبر نگار خصوصی)دینی کتابوں کی اشاعت کے عالمی اشاعتی ادارہ دارالسلام کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد اور عکاشہ مجاہد نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی وفات سے دنیا ایک عالمی مدبر سے محروم ہو گئی ہے۔وہ پاکستان کے سچے دوست اور عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے ان کی زندگی مسلمان حکمرانوں کیلئے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت قحط الرجال اور قیادت کے فقدان کا شکار ہے ان حالات میں شاہ اعبدللہ کی وفات عظیم سانحہ ارتحال ہے ان کی وفات سے اسلامی دنیا مخلص رہنما اور پاکستان ایک سچے دوست سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبدللہ کی پوری زندگی،اسلام کی اشاعت ،اسلامی دنیا کے اتحاد کی کوششوں اوراپنی قوم کی خدمت کے جذبات سے بھری پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی تاہم شا ہ عبدللہ کی زندگی کو ایک عظم کارنامہ حرمین شریفین کی بے مثال خوبصورتی اور توسیع ہے۔ان کے دور میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سب سے بڑی یونیورسٹی بنائی گئی ۔عبدلمالک مجاہد اور عکاشہ مجاہد نے سعودی عرب کے نئے حکمران سلمان بن عبدالعزیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عالم اسلام کے اتحاد اور استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔