بجلی کا بر یک ڈاؤن حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضہ ذیشان

بجلی کا بر یک ڈاؤن حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضہ ذیشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا کہ دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے پچھلے دور کے حکمرانوں کے ریکارڈ تورٹے ہوئے پاکستان کی عوام کو پتھر کے دور میں بھیج دیا ہے گیس،بجلی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور عوام شدید پر یشان ہے جبکہ گز شتہ روز بجلی کا بریک ڈاؤن ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت نے اپنے خاندانی وزیر صرف اپنی کر پشن کے ریکارڈ بنا کیلئے بنا کر رکھے ہیں اور لوٹ مار جاری ہے پاکستان میں دھاند لی کے ذریعے اقتدار میں آنیوالوں نے پیٹرول بحران بھی قوم کو دیکھا کر تاریخ رقم کر دی ہے کیو نکہ ناقص کارکر دگی اور بد نیتی ثابت کر نے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ الیکشن دھاندلی کیلئے کمیشن تاحال قائم نہیں کیا جا سکا مگر تحر یک انصا ف کے کارکنان سمیت عام بھی جان چُکے ہیں کہ جھوٹے دعویٰ اور دھاندلی کر نے والوں نے عوام کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے اور اب عوامی دور کا آغاز ہوگا اور جیت تحر یک انصاف کی ہو گی ۔