پی ٹی اے نے 60 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق مکمل کر لی

پی ٹی اے نے 60 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق مکمل کر لی

                            اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری‘ 60 لاکھ سے زائد سموں کی تصدیق کرلی گئی۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا ہے کہ پی ٹی اے ہنگامی بنیادوں پر موبائل سموں کی تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے سموں کی بائیو میٹرک طریقے سے تصدیق کی جارہی ہے۔ عوام االناس کو کہا گیا ہے کہ وہ 26 فروری تک سموں کی تصدیق کرالیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر بھیج کر سموں کی تعداد اور تصدیق بارے معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔ تصدیق نہ کرائی جانے والی سموں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...