گوگل سیلولر سروس لانچ کرنے کریگا
سرچ انجن گوگل جلد ہی اپنی سیلولر سروس لانچ کرنے والا ہے جس کیلئے گوگل نے موبائل کیریئر ٹی موبائل اور سپرنٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ گوگل کے مطابق ان کی سیلولر سروس دوسروں سے سستی اور تیز رفتار ہوگی۔ گوگل کا اینڈرائیڈ پاور سسٹم اس وقت دنیا بھرمیں موجود80 فیصد موبائل فونز میں استعمال ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل ابتدا میں امریکا کے ہی بعض ان شہروں میں سروس شروع کرے گا جہاں وائرلیس انٹرنیٹ سروس کی سہولت موجود ہے۔