امریکن ایکسپریس 4 ہزار ملازمین فارغ کریگا
امریکا کے بینکنگ گروپ اور بڑے کریڈٹ کارڈ ایشوور امریکن ایکسپریس نے اپنے 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکن ایکسپریس کی ترجمان مرینا ہوفمین نورویلی نے کہا ہے کہ ادارے نے اپنے اخراجات پر قابو پانے کیلئے اپنے سرپلس سٹاف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا انتخاب دنیا بھرمیں موجود ملازمین سے کیا جائے گا۔ 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا مطلب ملازمین کی تعداد میں مجموعی طور پر 6 فیصد کمی ہے جس سے ان کو313 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ امریکن ایکسپریس کو اپنے شیئرز کی فروخت سے15فیصد اضافہ ہوا ہے