برازیل: مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا

برازیل: مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا

برازیل کے سنٹرل بینک نے مرکزی شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12.25 فیصد پرمقرر کردیا۔ سنٹرل بینک آف برازیل نے اپنے ایک اعلان میں افراط زر کی شرح کو بڑھنے سے روکنے اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے مرکزی شرح سود12.25 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اس طرح مرکزی شرح سود میں مزید بنیادی 50 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں بینک نے شرح سود11.75 فیصد مقرر کی تھی۔

مزید : ایڈیشن 1