روس میں سرکاری اخراجات کم کرنے کا حکم

روس میں سرکاری اخراجات کم کرنے کا حکم

روسی کے نائب وزیر اعظم آرکاوی دوو کوویچ نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر سرکاری اخراجات کم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت ایک عرصے تک 60ڈالر فی بیرل سے نہیں بڑھے گی اس لیے روس اپنے غیر موثر اخراجات کو کم کرے گا اور یہ کام سال کے آخر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ روس کو ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا نہیں کیونکہ ملک میں بے روز گاری کی شرح صرف 5فیصدہے اور ریاستی قرض 10فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...