ہنڈائی موٹرز کے منافع میں 22 فیصد کمی

ہنڈائی موٹرز کے منافع میں 22 فیصد کمی

جنوبی کورین کار ساز ادارے ہنڈائی موٹرز کے منافع میں 22 فیصد کمی واقع ہوگئی۔ ہنڈائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2014ء کے دوران ادارے کے خالص منافع میں 22.2 فیصد سے 1.65 ٹریلین وون (1.51 بلین ڈالر) کمی آئی ہے جس کی بڑی وجہ جنوبی کورین کرنسی وون کی مضبوطی ہے۔ ہنڈائی موٹرز کے سالانہ منافع میں مضبوط وون کے باعث 7.6 فیصد سے 1.88 ٹریلین وون کمی آئی ہے تاہم 2014ء میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں 7.5 فیصد سے 23.6 ٹریلین ڈالر اضافہ ہوا۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...