کویت تیل منصوبوں پر 100ارب ڈالر خرچ کریگا

کویت تیل منصوبوں پر 100ارب ڈالر خرچ کریگا

کویت آئندہ پانچ سال میں تیل منصوبوں پر 100ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ کویت کے وزیر تیل علی العمر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی 2030سٹریٹجی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے کہ آئندہ 5سال میں 100ارب ڈالر کی لاگت سے تیل سیکٹر کو جدیدیت سے ہمکنار کیاجائے گا۔ کویت 2020تک اپنے تیل کی پیداوار4ملین بیرل یومیہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ 2030ء تک 3.2ملین بیرل یومیہ پیداوار برقرار رکھی جائے جس کیلئے تیل پیداواری یونٹس ، ریفائنریز ، صلاحیتوں ، پیٹروکیمیکلز ، فیکٹریوں کا قیام اور ٹرانسپورٹیشن کو بڑھایا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 1