ونیز ویلا: کم از کم تنخواہ میں 15فیصد اضافہ
ونیز ویلا میں کم سے کم تنخواہ میں 15فیصد اضافہ کر دیا۔ ونیز ویلا ویلا کے صدر نیکولس مدورو نے بنیادی تنخواہ میں 15فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ونیز ویلا میں ایکسچینج ریٹ سٹم متعارف کرائیں گے۔ ونیز ویلا میں افراط زر کی شرح 64فیصد پر ہے اور خوراک کی سپلائی بھی محدود ہے۔ ونیز ویلا کی کل آمدنی کا 96فیصد انحصار تیل کی فروخت سے حاصل آمدنی پر ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گرنے سے ونیز ویلا کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں۔