کشمیربینک نے دوگنا سے زیادہ منافع کمالیا

کشمیربینک نے دوگنا سے زیادہ منافع کمالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے 2014میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ منافع کمایا جبکہ تمام اہداف کو نہ صرف پورا کیا بلکہ انہیں عبور کر لیا۔ بینک نے اپنی اس کارکردگی کو سامنے رکھتے ہو ئے سال 2015کا بزنس پلان تیار کر لیا ہے۔ جسے منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ کشمیر بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 105فی صد زیادہ منافع کمایا۔ جو کہ بینک کے قیام کے بعد سے 8برسوں میں کمایا گیا سب سے زیادہ منافع ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -